آزاد کشمیر. بس کھائی میں گرنے سے 29 افراد جاں بحق
راولپنڈی: بس کھائی میں گرنے سے 29 افراد جاں بحق
راولپنڈی میں حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں گر گئی۔
حادثے میں 29 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسافر بس کو حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا۔
حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او محمد ذکاء نے کہا کہ بس حادثہ آزاد پتن روڈ اولہاڑ پل کے قریب پیش آیا ہے، حادثہ جہاں پر پیش آیا ہے یہ کہوٹہ کی حدود ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کہوٹہ میں حادثے کی جگہ پولیس، ریسکیو اور انتظامیہ موجود ہیں، بس حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں نکال لی گئی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افرادکی میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دی ہیں، حادثے میں جاں بحق ہونے والے چند افراد کی شناخت ہو چکی ہے۔