kohsar adart

راولاکوٹ جیل سے قیدیوں کے فرار پر آئی جی جیل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

راولاکوٹ جیل سے قیدیوں کے فرار پر آئی جی جیل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

 

ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 19 قیدیوں کے فرار پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

 

پولیس کے مطابق جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 7 اہلکاروں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

حکومت کی جانب سے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لیے چیف جسٹس ہائی کورٹ کو استدعا کی گئی ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور قیدیوں کی تلاش کے لیے چھاپے اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، آزاد کشمیر بھر کی تمام جیلوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 19 خطرناک قیدی فرار ہو گئے تھے، قیدیوں نے جیل عملہ کو یرغمال بنایا اور فرار ہوئے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More