kohsar adart

دہشت گردوں کو انجام تک ضرور پہنچائیں گے، سرفراز بگٹی

دہشت گردوں کو انجام تک ضرور پہنچائیں گے، سرفراز بگٹی
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کے ہمراہ میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے سول اسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت جنگی حالات ہیں، نارمل حالات نہیں، دہشت گرد اب خودکش حملہ آوروں کو استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سیکیورٹی کی خامی کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنا ہے، بلوچستان حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

اس دوران وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ حکومت اور ایجنسیز دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک ضرورپہنچائیں گے، یہ لڑائی صرف دہشت گردوں اور فوج کے درمیان نہیں، پوری سوسائٹی نے لڑنی ہے، ہمیں ریاست کے ایک ایک انچ کا تحفظ کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More