kohsar adart

دوحا میں افغانستان کے وفد کی پاکستانی حکام سے ملاقات

دوحا میں افغانستان کے وفد کی پاکستانی حکام سے ملاقات
قطر کے درارالحکومت دوحا میں افغان عبوری حکومت کے وفد نے پاکستانی حکام سے ملاقات کی ہے۔ افغان وفد کے سربراہ ذبیح اللہ مجاہد نے ملاقات کو اچھا قرار دیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے وفود میں سازگار ماحول میں مثبت ملاقات ہوئی ہے۔

افغان عبوری حکومت کے وفد نے دوحہ افغان کانفرنس میں افغان موقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی حمایت کو عوامی سطح پر سراہا۔

پاکستانی سفیر محمد اعجاز کی قیام گاہ پر ہونے والی ملاقات میں پاکستانی وفد کی سربراہی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے کی، جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More