دنیا بھر میں فیس بک سمیت دیگر میٹا سروسز اکاؤنٹس اچانک بند
پاکستان سمیت دنیا بھر بھر میں 5 مارچ کی شب 8 بجے بعد نامعلوم تکنیکی مسائل کی وجہ سے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس لاگ آؤٹ ہوگئے اور کوششوں کے باوجود صارفین لاگ ان کرنے میں ناکام دکھائی دیے۔
فوری طور پر فیس بک اور انسٹاگرام کے اکاؤنٹس لاگ آؤٹ ہونے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔
امریکی میگزین ورائٹی کے مطابق دنیا بھر کمیں 5 مارچ کی شب رات کو 8 بجے کے بعد صارفین کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ازخود لاگ آؤٹ ہوگئے اور صارفین کو اپنے اکاؤنٹس تک رسائی کرنے میں مشکل کا سامنا رہا۔
ابتدائی طور پر پاکستانی صارفین ایک دوسرے سے رابطہ کر کے یہ جاننے کی کوشش کرتے رہے کہ ایا یہ صرف مقامی مسئلہ ہے اور حکومت کی جانب سے فیس بک پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔بازی رہے کہ اس سے پہلے گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر جزوی پابندی عائد ہے اور بہت کم وقت کے لیے صارفین اسے استعمال کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔