دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو مسلسل دوسری شکست
پاکستان سُپر لیگ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔
پی ایس ایل سیزن 9 میں لاہور اور کوئٹہ کی ٹیمیوں کا میچ لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں7 وکٹ پر187رنز اسکور کیے۔
صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ففٹی داغی، انھوں نے 62 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ جہاں داد خان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے جارحانہ 45 رنز اسکور کیے۔
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 188 رنز کا ہدف 5 گیندیں قبل حاصل کیا۔
کوئٹہ کے خواجہ نافع نے ناقابل شکست 60 رنزکی میچ وننگ اننگز کھیلی۔
سعود شکیل 40، جیسن رائے 24 اور رائلی روسوں نے18رنز بنائے۔