kohsar adart

دروازہ اندر کوٹ میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے دو جاں بحق

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )سرکل بکوٹ کی یونین پلک کے گائوں دروازہ اندر کوٹ گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے دو جاں بحق بچی معجزانہ طور پر بچ گئ ۔ریسکیو اور دیگر ادارے نہ پہنچ سکے۔ مقامی لوگوں نے گہری کھائی سے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکالا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بکوٹ کوہالہ پولیس چوکی کی حدود لنک روڈ دروازہ اندر کوٹ میں ظہیر عباسی کی ٹیکسی گاڑی میں سوار افراد اترے اسکے بعد ایک بچی دختر مہربان عباسی اور زوجہ مہربان عباسی سوار تھیں بچی دروازہ کھلنے سے معجزانہ طور پر بچ گئ جبکہ اسکی ماں حادثہ میں جاں بحق ہوگئی۔مقامی ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس اطلاع کے باوجود جائے حادثہ پر نہ پہنچ سکے مقامی لوگوں نے رسوں اور سیڑھیوں کی مدد سے ہزاروں فٹ کہری کھائی اور ندی سے ظہیر عباسی اور زوجہ مہربان عباسی ساکنہ دروازہ اندرکوٹ کی لاشوں کو نکالا اور گھروں کو روانہ کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More