top header add
kohsar adart

"خیبرپختونخواکےکچھ لوگ بیوقوف بن جاتےہیں”نوازشریف کوتنقید کا سامنا

سوشل میڈیا پر کے پی کے لوگوں نے لیگی قائدکو آڑے ہاتھوں لے لیا

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی جانب سے خیبر پختون کے لوگوں کو آسانی سے بے وقوف بننے والا قراردینے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر کے پی کے سیاسی کارکنوں اور عام لوگوں نے اس بیان پر نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز لاہور میں  پارٹی منشور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نےکہا تھاکہ خیبرپختونخوا کے لوگ آسانی سے بیوقوف بن جاتے ہیں،عمران خان کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ یہ بیماری خیبرپختونخوا سے ہی آئی ہے۔

اس موقع نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 2013 میں خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے دی،اگر مولانا فضلالرحمٰن کی بات سن لی ہوتی اور پی ٹی آئی کی حکومت بننے نہیں دیتے تو نہ رہتا بانس نہ بجتی بانسری۔

نواز شریف نےکہا کہ عدم اعتمادتحریک کی کامیابی کے بعد شہباز شریف کو حکومت ختم کرنے کا کہہ دیا تھا مگر پھر الٹی میٹم دے دیا گیا، ہم الٹی میٹم کے آگے سر جھکانے والے نہیں ہیں اس لئے میں نےشہباز شریف کو ہدایت کی اب حکومت نہ چھوڑیں، الٹی میٹم کا مقابلہ کریں تاکہ اسے الٹی میٹم کی قیمت پتہ چلے، بہت کچھ ہوا اور اس میں ہمارا سیاسی سرمایہ بھی ختم ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More