kohsar adart

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،9 دہشت گرد جہنم واصل

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،9 دہشت گرد جہنم واصل
راولپنڈی،خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ آپریشنز میں نو دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن تیرہ کے ضلع خیبر میں جنرل ایریا میں کیا گیا جہاں سیکورٹی فورسز نے HVT، دہشت گرد کمانڈر نجیب عبدالرحمٰن اور دہشت گرد کمانڈر اشفاق   معاویہ سمیت سات دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ضلع لکی مروت میں کیے گئے ایک اور آپریشن میں،سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس میں مزید دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے صفائی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More