kohsar adart

خطہ کوہسار میں جنگلی جانوروں اور درندوں کی تباہ کاریاں جاری

جنگلی چیتے نے مری کی  یونین کونسل چارہان میں گائے مار ڈالی۔ بیروٹ میں شیر نے دو بکریاں شکار کر لیں

خطہ کوہسار میں جنگلی جانوروں اور درندوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔تازہ واقعے میں ایک جنگلی چیتے نے مری کی  یونین کونسل چارہان میں دن کے اوقات میں ایک گائے کو ہلاک کردیا ۔

مقامی لوگوں کے مطابق جنگلی چیتا گزشتہ چند روز سے روزانہ ایک جانور شکار کرتا ہے۔ اہل علاقہ نے وائلڈ لائف کے ذمہ داروں  کو بار بار مطلع کیا مگر اس  کے باوجود متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

پچھلے کئی دنوں سے چیتا یوسی چارہان اور یوسی انگوری کے جنگلات میں سرعام گھومتا دیکھا جا رہا ہے لیکن ذمہ داروں کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کے باعث علاقہ میں شدید خوف وہراس پیدا ہو گیا ۔چکہ بیگوال کے رہائشیوں نے مری  کے میڈیا کو بتایا کہ ہم لوگوں کے قیمتی جانور جنگلی چیتا مار رہا ہے غریبوں کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ وائلڈ لائف کے ذمہ داران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔

اہلیان علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور وائلڈ لائف کے اعلیٰ حکام سے فوری چیتے کو پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اہل علاقہ اوران کے قیمتی پالتو جانوروں کو تحفظ مل سکے۔

 

بیروٹ خورد میں شیر نے 2 بکریاں مار ڈالیں

دوسری طرف سرکل بکوٹ کی یو سی بیروٹ میں کئی ہفتوں سے شیر کی موجودگی کی اطلاع اور وائلڈ لائف حکام کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی اور اس دوران شیر نے بکریوں اور دیگر پالتو جانوروں کو شکار کرنا شروع کر دیا ہے، جبکہ اس سے مقامی آبادی کو بھی خطرہ ہے اور لوگ خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ  کو خط لکھا ہے جو من و عن پیش کیا جا رہا ہے۔

جناب کمشنر ھزارہ ڈویژن ۔
2جناب ڈپٹی کمشنر ضلع ایبٹ آباد۔
چیف کنزرویٹر صاحب وائلڈ لائف، محکمہ جنگلات ھزارہ ڈویژن ۔
4جناب D.F.Oمحکمہ وائلڈ لالف۔ضلع ایبٹ آباد سرکل بکوٹ۔
5جناب D.F..O جنگلات گلییات ریجن ایبٹ آباد۔
سرکل بکوٹ
یوسی بیروٹ !! وی سی بیروٹ خورد

کل شام بیروٹ خورد موانی ھل سے افتخار عباسی صاحب کی 2 بکریاں شیر نے مار ڈالیں ۔ یاد رہے کہ یہ محکمہ ورلڈلائف کی کمزوری کی وجہ سے غریب عوام کا روزانہ بھاری نقصان ہو رہا ہے ۔

پچھلے 2 ماہ سے بیروٹ خورد بھر میں دن کے اوقات میں متعدد بار شیر کو دیکھاگیا ہے ۔ ھماری التماس ہےکہ  متعلقہ محکمے کی توجہ اس جانب مبذول کرائیں تاکہ کل کوئی جانی نقصان نا ہوجائے اور محکمہ سے متاثرہ لوگوں کے نقصان کے ازالہ کی بھی کوشش کی جائے ۔اس پر فوری ایکشن لیا جائے اور متاثرہ شخص کو متعلقہ محکمہ فوری طور پر  نقضان سرکاری سطح پر ادا کرے۔

مزید جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لیے شیر کو آبادی سے باہر جنگلات  تک محدود کیا جائے۔عوام علاقہ میں خوف و ہراس ہے جسکے پیش نظر  علاقے میں فوری طور پر متعلقہ محکمے کے اھلکار عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے تعنیات کیا جائے۔مزید شیر نے عوام کا کوی جانی و مالی نقضان کیا تو اس کا براہ راست قانونی زمہ دار متعلقہ محکمہ  اور افسران بالا کو ٹھہرایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More