
حوثیوں کا بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے یونانی جہاز پر حملہ
یمن کے حوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے جہاز پر حملہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حوثی گروپ نے اسرائیل جانے والے یونان کے جہاز پر حملہ کیا۔
ترجمان حوثی گروپ نے کہا کہ جہاز کے عملے کی جانب سے وارننگ کال نظر انداز کرنے کے بعد جہاز پر حملہ کیا گیا۔
حوثی گروپ نے مزید کہا کہ بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں جہازوں کو اسرائیل جانے سے روکتے رہیں گے۔
ترجمان حوثی گروپ نے کہا کہ غزہ کا محاصرہ ختم ہونے اور غزہ میں جارحیت رُکنے تک حملے جاری رہیں گے