top header add
kohsar adart

حماس کے حملوں میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک

 

حماس کے جنگجوؤں کے اسرائیلی فوج کے ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں پر پے درپے حملے جاری ہیں جس میں 7 فوجی افسران ہلاک، کئی ٹینک اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے تباہ مکانات جنگجوؤں کی محفوظ پناہ گاہیں بن گئیں،

اسرائیلی فوج کے کمانڈر کی ہمر جیپ کو اینٹی آرمر میزائل سے اڑادیا گیا۔

یمن کے حوثیوں نے بھی بحیرہ احمر میں دو جہازوں پر حملے کئے

جبکہ حماس نے یرغمال تین بوڑھے اسرائیلیوں کی بھی ویڈیو جاری کردی،

تینوں اسرائیلیوں نے نیتن یاہو حکومت سے انہیں بچانے کی اپیل کی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری جاری ہے

جس میں ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔

7 اکتوبر سے جاری حملوں میں شہداء کی تعداد ساڑھے 19 ہزار تک جا پہنچی ہے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ جنگجو کے جنازے کے قریب بھی ڈرون حملہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More