kohsar adart

جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی فروخت کا معاہدہ

جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی فروخت کا معاہدہ

پاکستان کا دوست ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون بڑہانے کا عزم، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا۔

پاک آرمی کے ادارہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی دوست ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون بڑہانے کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا، جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیارے آذربائیجان کی فضائی قوت میں اضافے کا باعث بنیں گے، حالیہ دورہ پاکستان میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کی جنگی صلاحیتوں پر بریف کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ حکومت آذربائیجان کی درخواست پر پاکستان نے پاک فضائیہ کے دستے کو ایڈکس 2024 نمائش میں بھیجا، ایڈکس 2024 نمائش میں جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کو سٹیٹک ڈسپلے کے ساتھ فضائی مظاہرے کے لیے پیش کیا گیا، آذربائیجان جاتے ہوئے پاک فضائیہ نے تھنڈرز کو اپنے ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ طیارے سے ری فیول بھی کیا۔

پاکستان سے آذربائیجان بغیر رکے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی پرواز ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More