جو بائیڈن نے 40 منٹ انتظار کے بعدووٹ کاسٹ کرلیا
جو بائیڈن نے 40 منٹ انتظار کے بعدووٹ کاسٹ کرلیا
امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارتی الیکشن کیلئے آج ”قبل از وقت پولنگ ڈے“ کے تحت اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا ہے، بائیڈن نے 40 منٹ قطار میں لگ کر ووٹ کاسٹ کیا۔
جو بائیڈن کی باری آئی تو انہوں نے اپنی شناختی دستاویزات الیکشن ورکر کے حوالے کیں، الیکشن ورکر نے صدر بائیڈن سے فارم پر سائن کروایا اور اعلان کیا ’جوزف بائیڈن اب ووٹ ڈال رہے ہیں‘۔
امریکی میڈیا کے مطابق کورونا وبا کے دوران پہلی بار ہجوم اور رش سے بچنے کے لیے ”قبل از پولنگ ڈے“ ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت متعارف کرائی گئی تھی۔اس سہولت سے بزرگ شہری اور بیمار افراد مستفید ہوسکتے تھے۔ اس کامیاب تجربے کو کورونا وبا کے بعد بھی سہولت کے طور پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔جس کے تحت امریکا کی متعدد ریاستوں میں قبل از پولنگ ڈے ووٹ کاسٹ کیے جا رہے ہیں۔ سابق امریکی صدر 100 سالہ جمی کارٹر نے بھی اس سے فائدہ اُٹھایا۔