kohsar adart

جنوبی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں8 دہشتگرد جہنم واصل

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اورمعصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے ،مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا گیا،

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشتگردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشن کیاگیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More