جنوبی وزیرستان میں دھماکا، قبائلی رہنما ملک اکبر جان وزیر جاں بحق
جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں دھماکا ہوا ہے، جس میں قبائلی رہنما ملک اکبر جان وزیر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق قبائلی رہنما کو ریموٹ کنٹرول بم سے اُس وقت نشانہ بنایا گیا،
جب وہ موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں جا رہے تھے۔
پولیس کے مطابق ملک اکبر جان وزیر وانا سے موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے۔ ورسک کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس سے ملک اکبر جان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں قبائلی رہنما کے خاندان کے کئی افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔