top header add
kohsar adart

جن لوگوں نے احتجاج کی کال دی ان نہیں چھوڑیں گے،وزیر داخلہ

جن لوگوں نے احتجاج کی کال دی ان سب کو نہیں چھوڑیں گے، وزیر داخلہ

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے احتجاج کی کال دی تھی اور لوگوں کو بلایا ان سب کو نہیں چھوڑیں گے۔ پولیس اہلکار کے قتل کی ایف آئی آر ان سب افراد پر درج ہوگی۔

 

راولپنڈی میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  گولی کا جواب گولی سے دینا آسان تھا، پولیس نے گولی کا جواب آنسوگیس یا ربر بلٹ سے دیا۔

 

وزیر داخلہ نے کہا شہیدوں کی فیملی سے وعدہ ہے ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، جن لوگوں نےاحتجاج کی کال دی وہ سب پولیس اہلکار کی شہادت کے ذمہ دار ہیں، مبشر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے شہید ہوئے۔

 

انھوں نے کہا ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، اسلام آباد پولیس کے 2 جوان شدید زخمی ہیں۔ تمام لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے، پنجاب پولیس کا بہت نقصان ہوا۔

 

وزیر داخلہ نے کہا پولیس اہلکاروں پر گولیاں چلائی گئیں لیکن ہم نے گولی کا جواب نہیں دیا۔ ہم صورتحال اور ملک کو محفوظ بنانے کےلیے تیار ہیں۔ راولپنڈی پولیس افسران کے سامنے گولیاں چلائی گئی، ہم نے صرف آنسو گیس استعمال کی۔

 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا 119 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

 

آئی پنجاب نے شہید پولیس اہلکار مبشر بلال کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے 119 لوگ زخمی ہیں جبکہ 22 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

 

انھوں نے کہا ہماری 2 لاکھ سے زائد کی فورس ہے، ہم نے اسلحہ کا استعمال نہیں کیا، ہم ملک کو محفوظ بنانے کےلیے تیار ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ ہم نے کسی پر گولی کا استعمال نہیں کیا اور نہ کرنا چاہتے ہیں۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More