kohsar adart

جلیل عباس جیلانی سب کو پچھاڑ کر نگراں وزیراعظم بننے کو تیار؟

سابق سیکرٹری خارجہ اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں، اچھی شہرت کے حامل ریٹائرڈ بیوروکریٹ ہیں

سابق سیکرٹری خارجہ اور امریکہ میں پاکستان کے سابق  سفیرجلیل عباس جیلانی تمام امیدواروں کو پچھاڑ کر ملک کے نگراں وزیراعظم کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے۔ اور آئندہ چند گھنٹوں میں ان کے تقرر کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔
واضح رہے کہ جلیل عباس  کا نام صرف چند گھنٹے پہلے بطور امیدوار سامنے آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جس کے بعد بدھ کی شام یہ بریکنگ بیوز سامنے آئی کہ جلیل عباس جیلانی نگراں وزیر اعظم کے عہدے کیلئے منتخب کر لئے گئے ہیں جس کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔

قبل ازیں جلیل عباس جیلانی کے بارے میں قیاس آرائیاں  چل رہی تھیں کہ ان کا نام نگراں وزیراعظم کے لیے منظور کیے جانے کا قوی امکان ہے۔اس سے قبل یہ اطلاع سامنے آئی کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی اور جلیل عباس جیلانی کے نام بطور نگراں وزیر اعظم پیش کئے ہیں۔تاہم ان میں سے جلیل عباس جیلانی کا نام سب سے اوپر آ گیا۔
یہ خبریں بھی سامنے آ رہی تھیں کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نگراں وزیراعظم کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں حتمی مشاورت کریں گے اور اپوزیشن کی جانب سے 3 نام شیئر کریں گے۔یاد رہے کہ نگران وزیر اعظم کے لیے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ  ، اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کے نام بھی لیے جا رہے تھے۔
واضح رہے کہ جلیل عباس جیلانی پاکستانی سفارت کار ہیں جو امریکا میں پاکستانی سفیر رہے ہیں جب کہ اس سے پہلے وہ مارچ 2012ء سے دسمبر 2013ء تک سیکرٹری خارجہ کے منصب پر بھی فائز رہے ہیں۔ وہ اچھی شہرت کے حامل ریٹائرڈ بیوروکریٹ ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More