جسپریت بمراہ بہترین بولنگ پر پلیر آف دی ٹورنامنٹ قرار
جسپریت بمراہ بہترین بولنگ پر پلیر آف دی ٹورنامنٹ قرار
بھارتی بولرجسپریت بمراہ کو بہترین بولنگ کرانے پر پلیر آف دی ٹورنامنٹ قرار دے دیا گیا ۔
جسپریت بمراہ کا کہنا تھا کہ اس وقت میں اپنے آپ کو چاند پر محسوس کر رہا ہوں ، میرا بیٹا اور فیملی یہاں ہی ہیں اس سے بہترین کوئی احساس نہیں ہے اور اس کے لیے بہت محنت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران میں نے خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش کی ۔
جسپریت بمراہ نے کہا کہ ہم ایسے بڑے سٹیج کے لیے کھیلتے ہیں ، آج ایک بڑا دن تھا جہاں ہمیں عام دنوں سے بڑھ کر کچھ کر کے دکھانا تھا۔انہوں نے کہاکہ میں پورے ورلڈ کپ میں بہت واضح اور پرسکون تھا ، میں ایک وقت میں ایک گیند کے بارے میں سوچتا ہوں ۔