top header add
kohsar adart

تیسرا ٹی ٹوئنٹی،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

تیسرا ٹی ٹوئنٹی،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

 

راولپنڈی: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کا 179 رنز کا ہدف کیوی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے مارک چیپمین 87 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے،

 

ڈین فاکس کرافٹ نے 31، ٹم رابنسن نے 28 اور ٹم سیفرٹ نے 21 رنز بنائے۔ جیمز نیشم 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ نے ایک اور عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا،

 

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

 

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا، صائم ایوب 32 اور بابراعظم 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 

محمد رضوان نے 23 رنز بنائے جبکہ شاداب خان 41 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، عثمان خان 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 

عرفان خان 30 اور افتخار احمد 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے اش سوڈھی نے 2، مائیکل بریسویل اور جیکب ڈفی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے جوش کلارکسن اور بین لِسٹر دونوں بیماری کے باعث میدان میں نہ آسکے،

 

زیک فولکس اور ولیم اورورک نے اپنا ڈیبیو میچ کھیلا۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کی کامیابی کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

 

یاد رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی

 

جبکہ پہلا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔

سیریز کے باقی دو میچز بالترتیب 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More