kohsar adart

تہذیب بیکرز نے راولپنڈی میں مفت ڈائیلاسز سنٹر قائم کر دیا

ڈائیلائسز سینٹر پوٹھوار ھوٹل مری روڈ راولپنڈی میں قائم کیا گیا ھے ۔

راولپنڈی اسلام آباد اور گردو نواح  کے رہائشی ایسےتمام  ضرورت مند مریض جو گردوں کے مرض میں مبتلا ھیں ۔ ان کے لیے تہذیب بیکرز کی جانب سے نون فاؤنڈیشن کے تحت  ڈائیلائسز سینٹر پوٹھوار ھوٹل مری روڈ راولپنڈی میں قائم کیا گیا ھے ۔
ڈائیلاسز سنٹر نہ مفت علاج فراہم کرے گا بلکہ گردے کے مریضوں کو ادویات اور دوران علاج فوڈ سپلیمنٹ وغیرہ بھی فراہم کئے جائیں گے۔ ۔
لہذا ایسے مستحق مریض جن کو ڈائیلاسز کی ضرورت پڑتی ھے ان مریضوں سے درخواست ھے کہ وہ اپنی رجسٹریشن فوراََ کرائیں ۔


مذکورہ سنٹر نے یکم فروری سے کام شروع کردیا ہے۔ تہذیب بیکرز کے پروپرائیٹر خلیل نون نے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے تفصیلات زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ گردے کے مستحق مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More