kohsar adart

ترکیہ کے وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ترکیہ کے وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
ترکیہ کے وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورہ کرنے اسلام آباد پہنچ گئے، ائیر پورٹ پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ نے استقبال کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (افغانستان, اور مغربی ایشیا) احمد نسیم وڑائچ نے استقبال کیا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات طے ہے جبکہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے تفصیلی بات چیت کریں گے، فریقین دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیں گے،فریقین دونوں ممالک کے درمیان آئندہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More