
تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کے ڈیرے پر چھاپہ
اسلام آباد(کوہسار نیوز) مقدمات میں نامزد اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔لاہور کے قریب تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کے ڈیرے پر انویسٹی گیشن پولیس نےنے چھاپہ مارا ہے،تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کےرہنما شبیر گجر کے ڈیرے پر اقدام قتل کے تحت درج مقدمے میں ان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا۔ڈیرے پر موجود افراد نے مبینہ طور پر پولیس کے ساتھ بدتمیزی بھی کی،تاہم پولیس کارروائی دوران کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ رائے ونڈ تھانے میں خالد گجر اور اس کے بھائی شبیر گجر سمیت دیگر افراد کے خلاف اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔