تحریک انصاف رہنما حسان نیازی ایبٹ آباد سے گرفتار
تحریک انصاف رہنما حسان نیازی ایبٹ آباد سے گرفتار
تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو کو ایبٹ اباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حسان نیازی نو مئی کے واقعات کے بعد سے روپوش تھے۔ ان پر جدا ہاؤس پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
تحریک انصاف کے ایک اور رہنما فرخ حبیب نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں معروف عالم دین مولانا خالد خلیل نعمانی انتقال کرگئے
رات ایک بجے ایک ٹویٹ میں فرخ حبیب نے لکھا کہ ”بیرسٹر حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے کچھ دیر قبل گرفتار کرلیا گیا ہے
انکو قانون کے مطابق عدالت پیش کیا جائے تاکہ یہ اپنا قانونی حق دفاع استعمال کرسکے۔ اور خاندان کو اسکے متعلق رسائی فراہم کی جائے۔“