top header add
kohsar adart

بیٹرز اور بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پاکستان کے پاس

بیٹرز اور بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پاکستان کے پاس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی اور اب بیٹرز کے بعد بولرز میں بھی نمبر ون پوزیشن پاکستان کے پاس آ گئی ہے۔

نئی رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نمبر ون بولر بن گئے ہیں، ان کی رینکنگ میں 7 درجے ترقی ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج کا رینکنگ میں تیسرا نمبر ہوگیا ہے۔

بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کے شُبمن گِل کی دوسری پوزیشن ہے۔

بابر اعظم کے رینکنگ پوائنٹس 818 اور شُبمن گِل کے رینکنگ پوائنٹس 816 ہیں۔

پاکستان کے امام الحق 11 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ فخر زمان کی رینکنگ میں دو درجے بہتری ہوئی ہے جس کے بعد وہ 14 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More