kohsar adart

بینظیر بھٹو ہسپتال میں مبینہ طور پر آکسیجن نہ ملنے پر بچی دم توڑ گئی

لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ آکسیجن کی عدم دستیابی کے باعث 10 ماہ کی بچی انتقال کرگئی۔

ہسپتال ایم ایس ڈاکٹر طاہر رضوی نے بتایا کہ ڈبل نمونیا کی شکار بچی کو گزشتہ شب واہ کینٹ سے بینظیر بھٹو ہپستال لایا گیا تھا جب وہ آخری سانسیں لے رہی تھی، بچی کو فوری طور پر وینٹی لیٹر پر لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔
بینظیربھٹو اسپتال میں کمسن علیزہ کے جاں بحق ہونے پر لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔ ہولی فیملی اسپتال کی بندش کے باعث چلڈرن وارڈ میں بچوں کی تعدادبڑھ چکی ہے۔

ایم ایس طاہر رضوی کا اس حوالے سے مؤقف تھا کہ چلڈرن وارڈ میں آکسیجن کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ہمارے پاس مریض بچے گنجائش سے زیادہ ہیں، ہولی فیملی ہسپتال میں تعمیراتی کام کی وجہ سے ورک لوڈ زیادہ ہے چلڈرن وارڈ میں ہمارے پاس 280 بیڈز موجود ہیں، اوور لوڈ کی وجہ سے مریضوں کی تعداد 315 سے زائد ہے۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے بے نظیربھٹو ہسپتال راولپنڈی کے چلڈرن وارڈ میں آکسیجن کی کمی کے حوالے سے نشر ہونے والی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے بچی کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے سیکرٹری صحت سے فوری رپورٹ طلب کرلی گئی اور اس افسوس ناک واقعے کی جامع انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔
اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چلڈرن وارڈز میں زیر علاج بچوں کیلئے آکسیجن کی دستیابی یقینی بنائی جائے،
ہر بچے کی جان قیمتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آکسیجن کی کمی کو دور کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More