kohsar adart

بینائی جانے کا اسکینڈل انجکشن بنانے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج

لاہور میں آنکھوں کے انجکشن سے بینائی جانے کا اسکینڈل سامنے آنے پر انجکشن بنانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
ایف آئی آر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر کی مدعیت میں تھانہ فیصل ٹاون میں درج کی گئی ہے، جبکہ انجکشن بنانے والے ملزمان میں نوید عبداللہ، بلال رشید نامزد ہیں۔
ماڈل میں واقع نجی اسپتال بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔ متن کے مطابق ملزم نویدعبداللہ نے لاہور اور قصور میں انجکشن سپلائی کیا، ان انجکشن سے مریضوں کو اینڈوفیتھلمائیٹس بیماری ہوگئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈرگ کنٹرولز کی ٹیم نے ماڈل ٹاؤن میں واقعہ نجی اسپتال پر چھاپہ مارا، تو ملزمان اسپتال میں موجود نہیں تھے، اسپتال میں موجود سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا کہ آنکھوں کا انجیکشن غیرقانونی طور پر تیار کیا جارہا تھا، غیرقانونی اور غیر رجسٹرڈ ادویات نجی اسپتال میں تیارکی جارہی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More