بیروٹ کی طالبہ ردا امتیاز نے ایبٹ آباد بورڈ میں میدان مار لیا
آرٹس گروپ میں 1020نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی .نہم اور دہم کے سالانہ نتائج کا اعلان
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد نے جماعت نہم اور دہم کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
سائنس گروپ میں نجی سکولز اور آرٹس میں سرکاری سکولز کی طالبات نے طلباء کو مات دیکر میدان مار لیا۔سائنس گروپ میں تعمیر وطن پبلک سکول اینڈ کالجز ایبٹ آباد کی عدن سعد نے 1155نمبر حاصل کرکے پہلی ،گارڈن پبلک سکول مانسہرہ کی عکاشہ طارق نے 1449نمبر لے کر دوسری اور تعمیر وطن کی مہا مصباح نے 1144نمںر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
آرٹس گروپ میں طالبات نے برتری برقرار رکھتے ہوئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیروٹ کی ردا امتیاز نے 1020نمبر لے کر پہلی ،گورنمںٹ گرلز ہائی سکول مراد پور مانسہرہ کی حفضہ ساجد نے 1012نمبر حاصل کرکے دوسری ،گرلز ہائی سرائے نعمت خان ہری پور کی اسراء کوثر نے 1006 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جماعت دہم میں مجموعی طور پر 72ہزار 305 طلباء وطالبات میں 57ہزار 981 پاس ہوئے جن کی کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا ۔جماعت نہم میں کل 71ہزار 436طلبہ وطالبات میں 44ہزار 648پاس ہوئے ۔جن کی کامیابی کا مجموعی تناسب 63 فیصد تھا۔
انٹر آرٹس میں پہلی پوزیشن لینے والی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول بیروٹ کی رداامتیاز وزیراعلی کےپی سے انعام وصول کر رہی ہیں
ثانوی تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کے جاری نتائج کے مطابق جماعت دہم میں ریگولر طالبات میں 26ہزار 598 میں 21ہزار 260پاس ہوئے ۔ 38ہزار 134 طلباء میں 32ہزار 75 پاس ہوئے ۔پرائیویٹ طالبات میں 2910 میں سے 1638اور مردوں میں 4663میں سے 3008 پاس ہوئے ۔اسی طرح جماعت نہم کی ریگولر طالبات میں 27ہزار 485میں سے 17ہزار 14پاس ہوئے ۔ جن کی کامیابی کا تناسب 62فیصد رہا اور طلباء میں کل 39 ہزار 565 میں 26ہزار 112 پاس ہوئے ۔جن کی مجموعی کامیابی کی شرح 66.61فیصد رہی ۔پرائیویٹ طالبات میں 1550میں سے 603 پاس ہوئی اور طلباء میں 28ہزار 36 میں سے 919 پاس ہوئیں۔جماعت دہم میں 5602طلبہ نے گریڈ ون ،11925نے A گریڈ ،17977نے بی گریڈ ،17156نے سی گریڈ 5214نے ڈی گریڈ اور 107طلبہ نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی ہے۔پوزیشن ہولڈر طلبہ کے نتائج اعلان پشاور میں کیا گیا جب کہ نتائج کی پی ڈی ایف کاپی شام کو جاری کی گئی۔