
بھلوال وین حادثے میں 14 جانیں بچانے والا ہیرو پولیس ہیڈ کانسٹیبل
پنجاب پولیس کا ایک باہمت جوان بھلوال وین حادثے کا ہیرو بن کر سامنے آیا ہے جس نے سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں آگ کی لپیٹ میں آنے والی مسافر وین سے 14 افراد کو زندہ بچا لیا اور انہیں باہر لے آیا ،
یہ بھی پڑھیں کورونا سے10 سالہ بچی جاں بحق
ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران کے مطابق بھلوال کے علاقہ میں چلتی مسافر وین میں آگ لگ گئی ۔

آگ بھڑکنے کے فوری بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ گاڑی میں سوار پولیس ہیڈ کانسٹیبل شاہد صفدر نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے خود ہی امدادی سرگرمی شروع کر دی فوری ایمرجنسی سروسز کو کال کی۔ہیڈ کانسٹیبل نےاپنی زندگی خطرے میں ڈالتے ہوئے جلتی ہوئی گاڑی سے شیشے توڑ کر مسافروں کو باہر نکالا پولیس ہیڈ کنسٹیبل نے 14 مسافروں کو جلتی ہوئی ہائی ایس سے باہر نکالا۔بدقسمت ہائی ایس میں سوار 7 مسافر جاں بحق ہوئے، بھلوال سرکل سے پولیس بروقت موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ ایس پی فرحان اسلم کی سربراہی میں
پولیس کے جوان ہسپتال میں خون کے عطیات دینے اور دیگر امدادی سرگرمیوں کے لیے تعینات کر دیئے گئے ۔