
بھارہ کہو میں کوسٹر نے موٹر سائیکل کچل ڈالا ، خاتون جاں بحق
اٹھال چوک بھارہ کہو کے مقام پر کوسٹر نے موٹر سائیکل کو کچل دیاجس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی لاپروائی کی وجہ سےپیش آیا۔
اس حوالے سے موصولہ تفصیلات کے مطابق اٹھال چوک سٹاپ پر کھڑی کوسٹر میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر موجود نہیں تھے جبکہ چابی اگنیشن سوئچ میں ہی لگی ہوئی تھی۔
کسی اور شخص نے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر گاڑی سٹارٹ کی اور آگے کھڑی موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں
ایک خاتون جن کا تعلق لورہ گورینی سےبتایا جاتا ہے، جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
گاڑی سٹارٹ کرنے والے کو بھارہ کہو پولیس کے حوالے کر دیا گیا