kohsar adart

بھارت نے آئی سی سی کو پاکستان نہ جانے سے آگاہ کردیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کے تین وینوز پر اگلے سال 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈولڈ ہے، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایونٹ میں بھارت کی شرکت پر چند ماہ سے غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے، تاہم جمعے کو بھارتی میڈیا کے مطابق کہا گیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں آئے گی اور اُس کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوں گے۔

اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ انہیں بی سی سی آئی کی جانب سے کوئی تحریری طور پر باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد مکمل طور پر پاکستان میں ہی چاہتا ہے اور کسی بائبرڈ ماڈل کو فالو نہیں کریں گے۔

اب کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ اس بات کا امکان بھی ظاہر کر رہی ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More