بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔بیرسٹر سلطان
آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرےجہاں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے۔
بھارت اور بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے کینیڈا میں سکھ رہنماء ہردیپ سنگھ نجرکے قتل میں ملوث ہونے کاکینیڈا کے وزیراعظم اور پارلیمنٹ نے واضح انکشاف کیا ہے
اس پر دنیا کے تمام ملکوں کی ایجنسیاں اتفاق کرتی ہیں کہ بھارت اس قتل میں ملوث ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت اب پوری دنیا میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
ثابت ہو گیا کہ مودی عالمی دہشت گرد بن چکا ہے۔ اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 75سال سے بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہاہے۔ یورپی یونین نے کشمیر پر بہت کام کیا ہے
اوریورپی پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بہت سی قراردادیں بھی پاس کی ہیں،
لہذا مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی رکوانے کے لئے یورپی یونین کشمیر پر اپنا خصوصی نمائندہ مقرر کرے
جو زمینی حقائق اور کشمیری عوام کی امنگوں کوسامنے رکھتے ہوئے رپورٹ تیار کرے کیونکہ جنوبی ایشیاء کے امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیرڈاکٹر رینا کیونکا کی قیادت میں یورپی یونین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے تفصیلی ملاقات میں کیا۔
اس موقع پر وفد میں پولیٹیکل سیکشن کے ہیڈ پائیٹر بسزتا اور پولیٹیکل قونصلر و انچارج برائے انسانی حقوق مس روکائی کومرکو بھی شامل تھے۔
India involved in terrorism worldwide.Barrister Sultan,بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔بیرسٹر سلطان