kohsar adart

بکوٹ میں قتل ہونےوالے سفیرعباسی سپردخاک

بکوٹ میں جائیداد کے تنازے پر قریبی عزیزوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے سفیر عباسی عرف بکوٹی استاد کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

سفیر عباسی عرف بکوٹی استاد کو بدھ کی دوپہرفائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔انہیں سینے پر تین گولیاں لگیں اور ہسپتال پہنچاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔بکوٹ پولیس پوسٹ مارٹم کے لیے لاش ایبٹ آباد لے گئی تھی۔ مقتول بکوٹی استاد کو آج بروز جمعرات آبائی گاؤں بکوٹ شریف میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔

بکوٹی استاد پر گولی چلانے والا شخص محمد شمس ولد ریاض اپنے بھانجے کے ہمراہ گاؤں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کی جانب سے تلاش جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More