بنگلادیش کا بھارت کیساتھ انٹرنیٹ بینڈ وڈتھ معاہدہ منسوخ
بنگلادیش نے شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں بھارت کے ساتھ کیا گیا بینڈ وڈتھ ٹرانزٹ کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے ،اس اقدام سے بھارت کے علاقائی انٹرنیٹ حب بننے کےمنصوبے کو شدید دھچکا پہنچنےکا امکان ہے۔
بنگلادیش اور بھارت کے درمیان دوریاں بڑھ رہی ہیں،بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان غیر فطری محبت اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے،بنگلہ دیش میں 5 اگست کے عوامی انقلاب کے بعد عبوری حکومت واضح طور پر بھارت سے دوری اختیارکر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال بنگلادیش ٹیلی کمیونیکیشن کمیشن ( بی ٹی آر سی) نے 2 بنگلادیشی کمپنیوں کے لیےبھارت سےتیزرفتار انٹرنیٹ کی فراہمی کی درخواست کی تھی،اس درخواست کے نتیجے میں بھارتی ٹیلی کام کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ،یکم دسمبر 2024ء کو بنگلہ دیش نے یہ معاہدہ اس لئے منسوخ کردیا کیونکہ اس میں اس کیلئے کوئی معاشی فائدہ نہیں تھا،یہ معاہدہ بھارت کی ڈیجیٹل کنیکٹویٹی بڑھانے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہا تھا
میڈیا کا دعویٰ ہے کہ موجودہ بنگلادیشی حکومت کے اس فیصلے کے پس پردہ معاشی مفاد سے زیادہ سیاسی وجوہات کا دخل ہے ،بنگلہ دیش کو ’’بینڈوتھ ٹرانزٹ‘‘ مہیا کرنے والی بھارتی کمپنیاں سابق وزیراعظم حسینہ واحد کی جماعت عوامی لیگ کے قریب سمجھتی جاتی ہیں،محمد یونس کی حکومت نے یہ فیصلہ مذکورہ کمپنیوں کے اثرورسوخ کو گھٹانے اور اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے کیا ہے،بنگلہ دیشی حکومت کے اس اقدام سے خطے میں بھارتی اجارہ داری کاخواب ناکام ہوتا نظر آرہا ہے ۔