بلوچستان،سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،21 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،21 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی / کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 25 اور 26 اگست کی رات کو متعدد مقامات پر حملے کرنے والے 21 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 25 اور 26 اگست کو بلوچستان میں کارروائیاں کرنے والے 21 دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں ہلاک کیا گیا۔
دہشت گردوں کے خلاف کئے جانے والے آپریشنز میں سے بیلا میں کیے جانے والے ایک آپریشن میں جہنم واصل کیے جانے والے پانچ دہشت گردوں کی تصاویر منظرِ عام پر آ گئی۔
تصاویر میں دہشت گردوں کو اسلحہ سے لیس بلڈنگ کے اندر دیکھا جا سکتا ہے۔