kohsar adart

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ۔18 فوجی جوان شہید

بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے 18 جوان مادر وطن پر قربان ہو گئے جبکہ آپریشن کے نتیجے میں 23 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دہشت گردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کر دیا۔فورسز نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا اور مقامی آبادی کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ آپریشن کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ منگوچر میں ہونے والی اس کارروائی کے تناظر میں ہی بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں بھی کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس میں مزید 11 دہشت گرد مارے گئے۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز،43دہشتگرد ہلاک

بیان میں کہا گیا ہے کہ گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب دہشت گرد، ان کی سہولت کار اور حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔ائی ایس پی آر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن کا مقصد صوبے کے معصوم عوام کو نقصان پہنچانا اور بلوچستان کا پرامن ماحول خراب کرنا تھا جس میں وہ ناکام ہوئے۔ضلع قلات میں دہشت گردی کی کارروائی کے پیش نظر صوبے بھر میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے سینی ٹائزیشن آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز فورسز نے خیبر پختون خواہ کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔یہ کارروائیاں شمالی وزیرستان کے علاقوں دتا خیل ،حسن خیل، غلام خان، میر علی کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں بھی کی گئی تھیں۔

 

Operation against terrorists in Balochistan. 18 soldiers martyred،بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ۔18 فوجی جوان شہید 
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More