top header add
kohsar adart

بلاول بھٹوکی وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوگئی۔

ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل کی دونوں ایوانوں سے منظوری کے باوجود صدر کے دستخط کیوں نہیں ہوئے۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط نہ ہونے کے معاملے پر حکومت سے بات کروں گا۔

مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔، ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضٰی، حاجی غلام علی شریک ہوئے۔

 

مولانا لطف الرحمان، مولانا اسعد محمود، پیپلزپارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More