بلاول بھٹو کا سانحہ کار ساز کے حوالے سے جلسے سے خطاب
تمام راستےبند کئے تو ہمیں ناپسندیدہ راستہ اپنانا ہوگا،بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کسی نے ساتھ نہ دیا تو ن لیگ اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر قانون سازی کریں گے، ہماری کوششیں ناکام ہوئیں تو ملکی سلامتی، استحکام اور جمہوریت کیلئے دعا مانگی چاہیے، اپوزیشن نے تمام راستےبند کئے تو ہمیں ناپسندیدہ راستہ اپنانا ہوگا، متنازع طریقے سے وفاقی اور صوبائی سطح پر بینچ بنانے پڑیں گے، اب مزید سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔
حیدر آباد میں سانحہ کار ساز کے حوالے سے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کروں گا،ہمارا مطالبہ ماننا پڑے گا، آئینی عدالت بنانا پڑے گی،نام آپ رکھیں، مطالبہ ہمارا رکھیں، کہا گیا آئینی عدالت نہیں ہوگی بینچ ہوگا، میں نے کہا بنالیں،
بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنے کا بہادرانہ فیصلہ دیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وہ کردکھایا جو کوئی نہیں کرسکتے تھے، ماضی کے تمام چیف جسٹس نڈر فیصلے دینے سے ڈرتے تھے،انہوں نے کہاکہ میں نے بہت محنت کرلی، درمیانی راستہ بھی نکالا، اور کیا کرسکتا ہوں، پی ٹی آئی والوں نے کہا قاضی فائز عیسیٰ نہیں ہوگا،مولانا کے کہنے پر آئینی بینچ کی تجویز پر اتفاق کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جس عدالت کو آمر کو روکنا تھا اسی نے ربڑ اسٹیمپ کیا، شہید بی بی نےآئینی عدالت بنانے کا وعدہ کیا تھا، میں بی بی شہید کا آئینی عدالت کا وعدہ پورا کروں گا، عوام کی پکار ہے ’نہ کھپے نہ کھپے‘ ون یونٹ نہ کھپے، قائداعظمؒ نے کہا تھا کسی ایک عدالت کے پاس تمام اختیار نہیں ہونا چاہیے، 27دسمبر کوگڑھی خدا بخش میں جمع ہوں گے تو ون یونٹ ختم ہوچکا ہوگا۔