kohsar adart

برسالہ کے مقام پرجیپ کو حاثہ۔ 3 خواتین سمیت 5 زخمی

وادی نیلم کے علاقہ شاردہ سے اسلام آباد جانے والی فیملی کی گاڑی کو برسالہ کے مقام پر حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے  5 افراد زخمی ہو گئے۔

خاندان کے افراد ایک نوجوان کو بیرون ملک الوداع کرنے  کرنے کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ جا رہے تھے۔ عینی شاہدین نے  بتایا کہ برسالہ پل کے قریب جیپ کا بونٹ کھل جانے کے باعث ڈرائیور گاڑی کو کنٹرول نہ کر سکا اور جیپ کھائی میں جا گری۔ زخمیوں کو مظفرآباد کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیاہے۔
زخمی ہونے والوں میں فیاض ، نعمت مغل، شبنم بی بی زوجہ فیاض ساکنان سالخلہ، شگفتہ زوجہ خورشید سکنہ کٹن شامل ہیں جبکہ ایک کم سن بچی بھی زخمی ہوئی ہے۔ (بشکریہ کی نیوز )

 

 

 

Jeep at Barsala location. 5 injured including 3 women,برسالہ کے مقام پر جیپ کو حاثہ۔ 3 خواتین سمیت 5 زخمی

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More