
بجلی قیمتوں پر احتجاج، جماعت اسلامی کیخلا ف مقدمہ درج
بجلی قیمتوں پر احتجاج، جماعت اسلامی کیخلا ف مقدمہ درج
احتجاج کے دوران حکومت وقت پر شدید تنقید کی ،نعرے بازی کی اور ٹریفک بند کرکے عوام الناس کی سہولت میں خلل ڈالااور کارسرکار مداخلت کی

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے پر جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیرسمیت دس نامزد اور ڈیڑھ سونامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،
مقدمے میں الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ انھوں نے احتجاج کے دوران حکومت وقت پر شدید تنقید کی
،نعرے بازی کی اور ٹریفک بند کرکے عوام الناس کی سہولت میں خلل ڈالااور کارسرکار مداخلت کی۔
تھانہ بھارہ کہو میں اے ایس آئی مختار نواز نے مقدمہ درج کرایا
کہ وہ اٹھال چوک بھارہ کہوہمراہ نفری موجود تھا،
یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا ضمنی بلدیاتی انتخابات، تحریک انصاف کامیاب
شام پانچ بجے مختلف ٹولیوں کی شکل میں امجدعباسی، عبداللہ عباسی، سفیان عباسی، شبیر عباسی، عامر نواز، نصراللہ رندھاوا، کاشف چوہدری، میاں اسلم، طیب عباسی، فرحان عباسی، غلام سرور، سلیم اختر اکٹھے ہوئے، ان کے ہمراہ ڈیڑھ سو اور افرادبھی تھے، انھوں نے جلوس کی شکل میں مری روڈ کی جانب مارچ شروع کردیا،
یہ بھی پڑھیں جماعت اسلامی کا 2 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
ٹریفک جام کردی، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مقررین نے حکومت وقت کو شدید تنقید کانشانہ بنایاجس کو سجھانے کی کوشش کی کہ عوام الناس کی آسودگی میں خلل نہ ڈالیں اور ٹریفک کھول دیں
یہ بھی پڑھیں فاطمہ قتل کیس، ایس ایچ او سمیت 5 افراد تاحال زیر حراست
مگر انھوں نے ایک نہ سنی بلکہ پولیس کے ساتھ مزاحمت شروع کردی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
۔ادھر جماعت اسلامی کے راہنماوں نے کہاہے کہ حکومت وقت پر مزید تنقید ہوتی رہے
گئی کوئی ہمیں روک نہیں سکتا، ایک نہیں ، ہزاروں مقدمات درج کرلیے جائیں ہم حق بات کرتے رہیں گے،
غلط کو غلط کہناہمارے ایمان کا حصہ ہے۔