بانی کسی کو اچھا لگے یا برا، یہ انتخابات پی ٹی آئی جیت چکی تھی، محمود خان اچکزئی
بانی کسی کو اچھا لگے یا برا، یہ انتخابات پی ٹی آئی جیت چکی تھی، محمود خان اچکزئی
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کسی کو اچھا لگے یا برا، یہ انتخابات پی ٹی آئی جیت چکی تھی، ہمت سے یہ کہنا چاہیے کہ بانی پی ٹی آئی کی جماعت عام انتخابات جیت چکی ہے۔
نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ گہرے اور سیاسی تعلقات رہے، ملک بہت مشکل حالات میں ہے، ہم سب پر لازم ہے کہ ہم ملک کو اس بحرانی کیفیت سے نکالیں۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جو کچھ ہوا اس لیے ہوا کہ پارلیمان کو کبھی بننے اور پنپنے نہیں دیا گیا، ہم سب اپنے گناہ تسلیم کرلیں، اور وعدہ کریں کہ آئیں پاکستان کو چلاتے ہیں، سب نے مل کر فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کو کیسے چلانا ہے، جو تماشے ہوئے اس کا نتیجہ نکل چکا، فروری میں ہونے والے انتخابات بدترین دھاندلی زدہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہتا ہوں ملک میں سب کچھ بکاؤ ہے، ملک کو کھوکھلا کردیا گیا ہے، ملک جمہوریت کے بغیر آگے نہیں جائے گا، ہم نے مذاکرات میں اتنا کہنا ہے کہ آپ اتنے سال سے گڑ بڑ کرتے رہے، اب پیچھے ہٹ جائیں۔
محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ ہمارے علاقے ہمارے حوالے کردیں، آئی ایم ایف کے تمام قرضے اتار دیں گے، ایس آئی ایف سی 18ویں ترمیم کےخلاف ہے۔