بانی چیئرمین نے عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کردیا
بانی چیئرمین نے عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کردیا
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کردیا۔
بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کا پی ٹی آئی کے سیکریٹری کے عہدے سے دیا گیا استعفیٰ منظور نہیں کیا اور انہیں ذمے داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی تحریک انصاف کی ہدایت کے بعد عمر ایوب کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اور کور کمیٹی نے عمر ایوب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ عمر ایوب پر بانی پی ٹی آئی نے بھی اظہار اعتماد کیا اور انہیں عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔