بانی پی ٹی آئی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے انجام کو پہنچا،پرویز خٹک
اب پی ٹی آئی کا ذکر ماضی کی کہانیوں میں ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) چیئرمین اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اب پی ٹی آئی کا ذکر ماضی کی کہانیوں میں ہوگا۔
پرویز خٹک نے ان خیالات کا اظہار نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ میں پیپلز پارٹی کے طاہر اسلم اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے وصال خان کی شمولیت کے جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے انجام کو پہنچا، پوری پارٹی انتخابی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا ذکر ماضی کی کہانیوں میں ہوگا،
اداروں پر تنقید کے بجائے بانی پی ٹی آئی اپنے گریبان میں دیکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی کی 70 اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر 26 امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں،
بغیر کسی اتحاد اور سیٹ ایڈجسمنٹ کے صوبے میں حکومت بنائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی پی نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں نے سیاسی جماعتوں سے جوڑ توڑ شروع کردی ہے۔