بالاکوٹ: ریچھ کا حملہ، 3 بچوں کی ماں جاں بحق
بالاکوٹ: ریچھ کا حملہ، 3 بچوں کی ماں جاں بحق
بالاکوٹ کے نواحی گائوں جگن کے مقام پر گھریلو خاتون کو اس کے اپنے ہی گھر سے باہر نکلنے پر جنگلی ریچھ نے حملہ کر کے ماردیا،خاتون کو شورشرابہ پر شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیے جانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں اور خاتون راستے میں ہی دم توڑ گئی،آمدہ اطلاعات کے مطابق بالاکوٹ کے نواحی گائوں جگن کے مقام پر دن دیہاڑے جنگلی ریچھ کے حملہ میں زوجہ جمیل ولد عبد العزیز جان کی بازی ہار گئی،بتایا جاتا ہے کہ خاتون اپنے گھر سے باہر کسی کام کیلئے نکلی تھی کہ گھر کے باہر ہی موجود جنگلی ریچھ نے اچانک حملہ کر دیا،شورشرابہ ہونے پر مقامی افراد کے پہنچنے سے قبل ہی ریچھ خاتون کو شدید زخمی کر کے بھاگ نکلا،خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقلی کے دوران ہی وہ جان کی بازی ہار گئی،جاں بحق ہونے والی خاتون تین بچوں کی ماں تھی۔اہلیان علاقہ نے وائلڈ لائف کی غفلت پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات رونما ہو چکے ہیں اور محکمہ وائلڈ لائف کو بارہا شکایات بھی کی گئی ہیں مگر انہیں جان ومال کا تحفظ نہیں مل رہا۔