اے این پی خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی مخالف
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی مخالفت کردی۔ مرکزی ترجمان اے این پی انجینئر احسان اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ گورنر راج لگانا مسئلہ کا حل نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر احسان اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اے این پی خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی مخالفت کرتی ہے۔ گورنر راج لگ بھی جائے تو تین ماہ بعد ختم ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اسمبلی میں اکثریت ہے، گورنر راج اثر انداز نہیں ہوگا۔
اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں معنی خیز مذاکرات کی ضرورت ہے۔ اگر قانونی طریقے سے بانی پی ٹی آئی رہا بھی ہوجائیں تو کیا ہوجائے گا؟
انجینئر احسان اللّٰہ نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔