kohsar adart

ایک سے 15 گریڈ کی 54 ہزار بھرتیوں کو کالعدم قرار دے دیا

ایک سے 15 گریڈ کی 54 ہزار بھرتیوں کو کالعدم قرار دے دیا

سندھ ہائیکورٹ نے ایک سے 15 گریڈ کی 54 ہزار بھرتیوں کو کالعدم قرار دے دیا، اگست 2023 کے اشتہارات کے مطابق کی گئی بھرتیوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے درخواست دائر کی تھی۔

ایم کیو ایم کی درخواست کی سماعت جسٹس ظفر احمد راجپوت نے چیمبر میں کی، درخواست پر ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے دلائل دیے۔

عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ مستقبل میں واک ان انٹرویو کی بنیاد پر بھرتیاں نہیں کی جائیں گی، سندھ حکومت قوانین کے مطابق نئی بھرتیاں یقینی بنائے، گریڈ ایک سے4 اور 5 سے15 کی پوسٹوں پر بھرتی ضلعی بنیادوں پر کی جائیں۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے صوبائی حکومت کی جانب سے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ اور انٹرویو دوبارہ لیے جائیں، سندھ حکومت ملازمتوں کیلئے از سر نو اشتہارات جاری کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More