این اے 47: شعیب شاہین کی درخواست مسترد، طارق فضل چوہدری کامیاب
این اے 47: شعیب شاہین کی درخواست مسترد، طارق فضل چوہدری کامیاب
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 47 اور 48 سے آزاد امیدواروں کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے این اے 47 سے آزاد امیدوار شعیب شاہین کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ن لیگ کے امیدوار طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 48 اسلام آباد سے آزاد امیدوار علی بخاری کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔
الیکشن کمیشن نے این اے 48 سے آزاد امیدوار خرم نواز راجہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جای کر دیا۔