top header add
kohsar adart

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی؛ پاکستان ٹیم کل بھارت روانہ ہوگی

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی؛ پاکستان ٹیم کل بھارت روانہ ہوگی

بھارت میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوگیا، عمر بھٹہ کی قیادت میں ٹیم کل صبح واہگہ بارڈرز کے راستے براستہ امرتسر چنائی روانہ ہوگی۔

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی؛ پاکستان ٹیم کل بھارت روانہ ہوگی
ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی؛ پاکستان ٹیم کل بھارت روانہ ہوگی

 

ہیڈکوچ شہناز شیخ کو تاحال بھارتی ویزا جاری نہیں ہوسکا، ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی تین اگست سے بھارت کے شہر چنائی میں کھیلی جا رہی ہے، اس میں چھ ٹیمیں کوریا، جاپان، چین، ملائیشیا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں شریک ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آگئی، 100 انڈیکس ،8 4ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور

 

لاہور میں چھ ہفتوں کے کیمپ میں پاکستانی ٹیم نے بھی اس ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔ کوچز ریحان بٹ اور محمد ثقلین کو یقین ہے کہ لڑکے اچھی پرفارمنس دیں گے۔

ٹیم مینیجر عمر صابر کہتے ہیں کہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے ایمبیسیڈر ہوتے ہیں، ہم نے اپنے کھلاڑیوں کو اچھے طریقے سے یہ سمجھا بھی دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے اب تک چھ ایونٹ ہوچکے ہیں،

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تین تین مرتبہ چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا چکی ہیں،

2000 کے ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو مشترکہ چیمپیئن قرار دیا گیا تھا۔

کوریا کی ٹیم اس بار دفاعی چیمپیئن ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More