
ایران،دہشت گرد حملے میں 188 جاں بحق
ایران کے شہر کرمان میں سابق جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب 2 دھماکوں میں 188 افراد جاں بحق اور 171 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سابق ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی آج چوتھی برسی کے موقع پر ان کے مقبرے کے نزدیک دھماکا خیز مواد سے بھرے دو بیگ قبرستان کے داخلی دروازے پر رکھے گئے تھے۔
???? First scenes from #Iran ???????? following mysterious explosions near Qassem Soleimani's grave, on the occasion of the anniversary of his assassinationpic.twitter.com/FKvh24shGb
— Zechariah Shar'abi | זכריה | زكريا (@ZechariahSharab) January 3, 2024
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی کی برسی کےموقع پر مقبرے میں ہزاروں لوگ موجود تھے،
دھماکوں میں188افراد جاں بحق اور 171 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں،
46 deaths so far confirmed in deadly Iran explosions. The World continues to bleed ????#Iran
pic.twitter.com/UfnxgGx3vk— Only Green (@PakPower8) January 3, 2024
متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہےاور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
https://twitter.com/conflict_live/status/1742536429178384778?s=20
ایرانی میڈیا کے مطابق سکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لےکر تحقیقات کر رہے ہیں۔
ایران میں جمعرات کویوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
ادھر معاون گورنر کرمان کا کہنا ہے کہ کرمان میں دھماکے دہشتگردی کے واقعات ہیں،
دھماکے دستی بم پھٹنے کے باعث ہوئے۔ دھماکوں کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو عراق میں امریکی
ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا، ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی اسی قبرستان میں مدفون ہیں۔