ایبٹ آبادکے سیکڑوں طلباوطالبات کا مستقبل داؤ پر
ایبٹ آبادگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالجز میں بی ایس پروگرام کی محدود نشستوں کے باعث سیکڑوں طلبا وطالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، طالب علموں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے سیکنڈ شفٹ کا مطالبہ زورپکڑ گیا۔
بڑی تعداد میں طلبا وطالبات داخلوں کے حصول کیلیے رلنے لگے جس پر والدین نے احتجاج کرنے کافیصلہ کرلیا۔ والدین کا کہناہےکہ ایبٹ آباد شہر کے کالجزمیں بی ایس کی سکینڈشفٹ شروع کی جائے۔
طلبا وطالبات نشستوں کی کمی کے باعث تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہورہے ہیں جو بچوں اوربچیوں کیساتھ سراسر ظلم ہے۔انہوں نے کہاکہ یاتو محکمہ ہائر ایجوکیشن نئے کالجز تعمیر کرے جن میں طلبا وطالبات کو بی ایس پروگرام میں تعلیم حاصل کرنے کاموقع دیاجائے۔ اس سنگین مسئلے پر متعدد بار آوازاٹھائی گئی اورانتظامیہ سمیت حکومتی اراکین کی توجہ مبذول کرائی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔2023 میں بھی بی ایس پروگرام کی نشستوں میں اضافہ نہیں کیاگیا۔
والدین نے سیکرٹری ہائرایجوکیشن خیبرپختونخوا اورڈائریکٹر ہائرایجوکیشن سے اپیل کی کہ اس دیرینہ مطالبے کوپورا کرکے یبٹ آباد شہرکے سرکاری کالجزمیں بی ایس پروگرام کی سکینڈ شفٹ شروع کی جائے۔
Future of hundreds of Abbottabad students is at stake,ایبٹ آبادکے سیکڑوں طلباوطالبات کا مستقبل داؤ پر